پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ ، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے قوم کو خوشخبر ی سنا دی

پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ ، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے ...
پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ ، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے قوم کو خوشخبر ی سنا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہاہے کہ رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے معاملے پر نظر ثانی ہوگی ، فیصلہ قوم کی توقعات کے مطابق ہوگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کے تنخواہوں میں اضافے پر مایوسی کا اظہار کیاہے اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اس پر نظر ثانی کرنے کا کہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا ایک پہلو ہے ، ہمارے ملک میں لازمی نہیں ہے کہ ہر شخص لینڈلارڈ ہو ، مڈل کلاس سے بھی لوگ سامنے آتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ پنجاب اس معاملے پر نظر ثانی کرتے ہیں تو اس سے ان کے قد میں اضافہ ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر نظر ثانی ہوگی اور فیصلہ قوم کے توقعات کے مطابق ہوگا ۔

مزید : قومی