وزیر مملکت حماد اظہر نے گردشی قرضے میں کمی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

وزیر مملکت حماد اظہر نے گردشی قرضے میں کمی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
وزیر مملکت حماد اظہر نے گردشی قرضے میں کمی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت حماد اظہر نے کہاہے کہ جب نیب کی کارروائیوں میں تیز ی آتی ہے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ، ہم گردشی قرضہ 250ارب سے نہیں بڑھنے دیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملک حماد اظہر نے کہا کہ جب نیب کی کارروائیوں میں تیز ی آتی ہے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ، ہم گردشی قرضہ 250ارب سے نہیں بڑھنے دیں گے ، ہمیں حکومت ملی تو ملک کو کرنٹ اور مالی خسارے کا سامناتھا ۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ہندو مسلم تنازع پر ووٹ لیتی ہے ، بھارت میں بیس کے قریب علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں ، بھارت پہلے اپنے مسائل سے نمٹے ، مودی کی سیاست انتہا پسندی پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سال میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ایف بی آر کی اہداف حاصل نہیں کرسکیں ، تحریک انصاف کی حکومت نے سیلز ٹیکس میں کمی کی ، اگر مسلم لیگ ن چھٹا بجٹ جو اخلاقی طور پر دینا بنتا ہی نہیں تھا نہ دیتی تو حالات بہتر ہوتے ۔

مزید : قومی