ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  



برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج بڑا خوبصورت اور مبارک دن ہے۔ کوئی اہم کام ہونے کا زبردست امکان ہے اور ایک جانب سے مالی فائدہ بھی حاصل ہوتا ہوا دکھائی دے رہاہے، انشاءاللہ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی دوسرے کے کام میں مداخلت کریں گے وہ خود مشکل میں آ جائیں گے، اس لئے صرف اپنے کام سے کام رکھیں، اور خاموشی کے ساتھ بھی چلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم ضرورت پوری ہو گی اور چھوٹی رقم کا حصول بھی آسان ہو گا،کاروباری حضرات کے لئے مزید سرمایہ حاصل ہو جائے گا۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی بڑا اچھا دن ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صحت کا صدقہ دیں اور اپنی موجودہ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بھی غور کریں۔انشاءاللہ اس وقت ایسا کرنا بہتر رہے گا، جوائنٹ فیملی والے بھی الگ ہو سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ازدواجی معاملات میں جو پریشانیاں آ رہی تھیں وہ اب ختم ہو سکیں گی اور جن لوگوں نے رشتہ وغیرہ کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے وہ بھی جلد بازی کا بالکل مظاہرہ مت کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج خوبصورت دن آپ کی زندگی میں بحکم اللہ آسانیاں دے گا اور جو کام رُکا ہوا تھا وہ بھی چل پڑے گا۔آج شام تک کچھ اہم فیصلہ بھی آنے والوں دِنوں کا انتظار کروائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج شام تک صورتحال ہی بے حد شانداز انداز سے بدل جائے گی،آپ کو جس خبر کا انتظار تھا وہ مل جائے گی اور تقریباً جاری پریشانی سے بھی نجات مل جائے گی، انشاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

حالات بدل رہے ہیں اور تیزی سے آپ کے حق میں ہو رہے ہیں اور اگر اس کے باوجود آپ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا تو پھر استخارے سے مدد لیں یا پھر سچی توبہ سے کام ضرور لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن لوگوں نے اپنے لئے الگ رہائش کا پروگرام بنایا ہوا تھا۔ وہ اب جلد اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے اور بیماری بندش وغیرہ والا خانہ اب مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنی عزت کا خیال رکھیں، شرارتوں سے دور رہیں اور اپنی سرگرمیاں خاص طور پر محدود کر دیں۔ آج کوئی لالچ بھی دے تو اس کے لالچ میں ہرگز آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں اور گھرمیں مہمانوں کی آمد بھی کرواتے رہا کریں۔ اس طرح رزق بڑھتا رہے گا اور حشرارت بھی گھر سے باہر بھاگتے جائیں گے،نحوست دور ہو گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اچھی خبریں ہیں، صبح سے ہی، جس مقصد کے لئے نکلیں گے اُس میں کامیابی حاصل ہو گی اور عزت و وقار میں اضافہ ہو گا، اولاد کا بھی ایک بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا،انشاءاللہ

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم