شہری بجلی قانونی طریقے سے استعمال کو یقینی بنائیں،فدا محسود

شہری بجلی قانونی طریقے سے استعمال کو یقینی بنائیں،فدا محسود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرا ئے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ایکسین واپڈاپیسکولکی مروت فداء محسود نے شہریوں پرزوردیاکہ بجلی کو قانونی طریقے سے استعمال کو یقینی بناکرایک محب وطن شہری کا عملی ثبوت دیں، کنڈاکلچراورنادیندگان کو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے واپڈاحکام کی جانب سے ضلع بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ واپڈایک ایک قومی ادارہ ہے جس کی حفاظت نہ صرف واپڈاحکام اور حکومت کی بلکہ شہریوں کی بھی ذمہ دار ی بنتی ہیں اس لئے ضلع لکی مروت کے عوام کو چاہئے کہ بجلی چوری سے گریز کریں اس کے ساتھ واپڈا کے نادہندگان اپنی بقایاجات کی ادائیگی کو فوری جمع کیاجائے تاکہ قومی ادارہ خسارے سے بچ جائیں انہوں کہاکہ واپڈاحکام اور حکومت کی واضح احکامات ہے کہ جہاں بجلی چوری اور بلوں کی ادائیگی بروقت نہیں ہوگی وہاں کے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کادورانہ بڑھے گی اس لئے شہری خود فیصلہ کرلیں کہ اگرچوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تووہ کنڈاکلچرسے گریزاوربجلی بلوں کی مد میں بقایاجات کو فوری طور پر محکمہ کے ساتھ جمع کیاجائے اس کے علاوہ جن صارفین کے بجلی میٹرنہیں ہے وہ جلدازجلدبجلی میٹرلگائے جائے بصورت دیگرواپڈاحکام لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر کسی صورت تیار نہیں ہے۔