میر شکیل الرحمان کی گرفتار ی قابل مذمت ہے،ولید خان

میر شکیل الرحمان کی گرفتار ی قابل مذمت ہے،ولید خان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کے صدرولیدخان نے جنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف آزادی صحافت پر ایک کھلا کھلم حملہ قرا دیا بلکہ اسے سیاسی انتقام کی بد ترین واقع بھی قرار دیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں نورنگ میں احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کے عہدیداروں سمیت ضلع بھرکے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی صدرولید خان مروت نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت بر سر اقتدار آیا ھے تب سے ذرائع ابلاغ اور اس سے منسلک صحافیوں اور دیگر کارکنوں کے برے دن انا شروع ھو گئے ھیں۔ ابتدائی دنوں میں تو صرف بے باک اور غیر جانبدار صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا مگر بعد مالکان ایڈیٹروں اور انتظامی افسران کی زبان بندی کی گئی اور اب تو ملک کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے جنگ گروپ کے مالک کو گرفتا کر لیا گیا۔ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم۔ اس غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کا مقصد جنگ گروپ کی زبان بندی کے مترادف ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر