سی پیک کلچر کمیو نیکیشن سینٹر کے قیام سمیت  دیگرمنصوبوں کیلئے معاہدہ طے

سی پیک کلچر کمیو نیکیشن سینٹر کے قیام سمیت  دیگرمنصوبوں کیلئے معاہدہ طے

  



پشاور(نیوزرپورٹر) بیجنگ روڈ شو کے دوران خیبرپختونخوا حکومت اور چینی حکام میں پشاور میں سی پیک کلچر کمیونیکیشن سنٹر کے قیام سمیت دیگر منصوبوں کیلئے معاہدے طے پا گئے اور اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط بھی کر دئیے گئے ہیں‘ اس سلسلے میں چینی حکام اور ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا اجمل خان نے معاہدے پر دستخط کئے اس موقع پروزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک معاون خصوصی وزیر اعلی عبدالمنعم خان اور سیکرٹری سیاحت وثقافت طارق خان بھی موجود تھے میں گزشتہ روز بیجنگ میں جاری خیبرپختونخوا کے روڈ شو کے دوران چینی کمپنیوں نے خیبرپختونخوا میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے بھی منصوبوں میں دلچسپی لی اور پشاور میں سی پیک کلچر کمیونیکیشن سنٹر کے قیام کا معاہدے طے پا گیا‘ جبکہ طلبہ کو سکالرشپس کی فراہمی اور کلچر سے منسلک صحافیوں کے دورے کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کی ثقافت کو چین میں اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ڈائریکٹر کلچر اجمل خان نے چین کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت چائنا کے مختلف شہروں میں خیبر پختونخوا کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی پروگرام موسیقی کے شوز اور کلچر ایکس چینج کے تحت دیگر ثقافتی پروگرام ہوں گے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے انٹرپینور اور ہنرمندوں کے براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ڈائریکٹر کلچر اجمل خان کا کہنا تھا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور چینی حکام ثقافت کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے اور دونوں ممالک کے ا?رٹسٹوں اور ثقافتی وفود کا تبادلہ بھی ہوگا‘ دونوں ممالک میں ہونے والے فیسٹیول میں دونوں ممالک کے ا رٹسٹوں اور متعلقہ شعبے کے لوگوں کو شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی‘سی پیک کلچر کمیونیکیشن سنٹر بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا اور محکمہ ثقافت کے حکام و ملازمین کو مواقع فراہم کرے گا‘ اس سلسلے میں مختلف تقاریب و سرگرمیوں کیلئے چینی حکام بھی فنڈز فراہم کرینگے‘ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت چین اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ا رٹ اور ثقافتی پر مبنی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے ڈائریکٹوریٹ ا ف کلچر پینٹنگ کی فراہم کے ساتھ ساتھ ارٹسٹوں کو بھی شرکت کے مواقع فراہم کرے گا‘ دونوں ممالک کلچر کے فروغ کیلئے باہمی تعلقات کیلئے ایک میکنزم بھی بنائیں گے‘ڈائریکٹوریٹ ا ف کلچر پشاور میں سی پیک کلچر کمیونیکیشن سنٹر کے قیام میں بھی چینی حکام کے ساتھ تعاون کرے گا‘ چینی حکومت کلچر ڈائریکٹوریٹ کی نشاندہی پر چینی زبان سیکھنے اور ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف 20طلبہ کو سکالر شپ بھی دے گی‘ ثقافتی صحافیوں کا تبادلہ بھی ہوگا ان کے علاوہ دیگر بہت سی سرگرمیاں ممکن ہو سکیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر