کمشنر ملاکنڈ کی کھلی کچہری میں مسائل کے انبار لگ گئے

کمشنر ملاکنڈ کی کھلی کچہری میں مسائل کے انبار لگ گئے

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)کمشنر مالاکنڈ ڈویژن محمدریاض محسودکے جانب سے ضلع مالاکنڈمیں کھلی کچہری عوام نے چرس،شراب،ائیس سمیت سرکاری اداروں کے خلاف شکایت کے انبارلگادئیے۔پندرہ دنوں کے انداندرمنشیات فر وشی خاتمہ کردیں گے کمشنر کاکھلی کچہری سے خطاب۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روزڈی سی باغ رنگ محلہ میں کمشنر مالاکنڈکے جانب سے کھلی کچہری کاانعقادکیاگیاتھاجس میں معززین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ذرائع کے مطابق کھلی کچہری میں عوام نے ضلع مالاکنڈمیں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اوردیگرسرکاری اداروں کے خلاف شکایت کے انبارلگادئیے۔تقریب سے کمشنر مالاکنڈڈویژن ریاض محسودخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع مالاکنڈسے منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اوراس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ عوام منشیات فروشی کاخاتمے کیلئے نشاندہی کرکے ہم بھرپورایکشن لینے ہم اپ سے دوقدم اگے ہونگے کیونکہ علاقے سے منشیات فروشی کاخاتمہ میرامشن ہے انہوں نے کہاکہ پندرہ دنوں میں منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے کمیٹیاں بھی قائم کریں گے اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے سنیٹرحاجی فدامحمدممبرصوبائی اسمبلی پیرمصورغازی ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک بھی موجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر