پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی کوششیں رنگ لے آئیں

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی کوششیں رنگ لے آئیں

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN)کی کوششیں رنگ لے آئیں صوبائی حکومت نے نویں اوردسویں جماعت کاکمپوزٹ امتحان کافیصلہ واپس لے لیا اس سلسلے میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈ نے نویں ودسویں جماعت کالگ الگ بورڈامتحان لینے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، پرائیویٹ سیکٹرنے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ مستقبل میں بھی سٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیاجائے گا۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے امسال فروری کے مہینے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیاتھاجسکے تحت آٹھویں جماعت بورڈامتحان اور نویں ودسویں جماعت کاکمپوزٹ بورڈامتحان کافیصلہ ہواتھا تاہم اس فیصلے کے خلاف پرائیویٹ سیکٹر اورطلبہ ووالدین کی جانب سے شدیدردعمل آنے کے بعدPENکے صوبائی صدرسلیم خان کی درخواست پر صوبائی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین تاج محمدترند نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم،بورڈز،پی ایس آراے اور PENکے نمائندوں پرمشتمل کمیٹی سے مشاورت کی اوربعدمیں سیکرٹری ایجوکیشن سے گورنمنٹ،پرائیویٹ سیکٹر،طلبہ اوروالدین سے رائے طلب کی اورمشاورت کے بعد نویں اوردسویں امتحان علیحدہ لینے کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاذرائع کے مطابق فروری میں جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے خاتمے کے بعد آٹھویں جماعت بورڈامتحان کافیصلہ بھی واپس لے لیاجائے گا

مزید : ملتان صفحہ آخر