آزادی مارچ کے تیسرے مرحلے کا آغاز تحفظ آئین کانفرنس کرینگے،جنان وزیر

آزادی مارچ کے تیسرے مرحلے کا آغاز تحفظ آئین کانفرنس کرینگے،جنان وزیر

  



بنوں ( بیورورپورٹ)قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن 16مارچ کو منڈان پارک بنوں میں آزادی مارچ کے تیسرے مرحلے کا آغاز تحفظ آئین کانفرنس سے کریں گے جلسہ میں آمد سے قبل یونین کونسل نار جعفر کے عوام مولانا فضل الرحمن اور انکے قافلے کا نار جعفر کی حدود میں شاندار استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے رہنما وسابق تحصیل کونسلر جنان وزیر نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد اکرم خان درانی کے ایک اشارے پر لاکھوں کارکن دوبارہ اسلام آباد میں دھرنا دینے کیلئے تیار ہیں بنوں کا جلسہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم ہوگا اور اس جلسے کی کامیابی سے ثابت ہوجائیگا کہ بنوں اب بھی علماء کرام کا گڑھ ہے اور25جولائی 2018کو عوام کا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ 16مارچ کے کانفرس میں یونین کونسل نار جعفر سے ہزاروں کارکن منڈان پارک جائیں گے اور تحفظ آئین کانفرنس کو کامیاب بنائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر