تحصیل نورنگ انتظامیہ کی تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن

تحصیل نورنگ انتظامیہ کی تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن

  



سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)تحصیل نورنگ کی انتظامیہ نے بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ریڑھی بانوں کی دوڑیں لگوادیں جبکہ غیرقانونی قائم اڈوں کے منشیوں کوگرفتارکرکے پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کیمطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنورنگ آمین اللہ خان کی قیادت اور ٹی ایم اونورنگ ربنوازخان کی نگرانی میں شہری ادارے کے اہلکاروں نے نورنگ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑک کنارے بیٹھے ریڑھی بانوں کے دوڑیں لگوادیں جبکہ نورنگ بازار میں قائم غیرقانونی چنگ چی رکشوں کے اڈوں کے منشیوں کوگرفتارکرکے پولیس کے حوالے کر دیا اورکسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایس ایچ او نورنگ امیرخان کی قیادت میں پولیس کی نفری موقع پرموجودتھی اس موقع پرتحصیلدارنورنگ شفیع اللہ ودیگرموجودتھے۔اے اے سی نورنگ آمین اللہ خان نے میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاہے کہ مقامی انتظامیہ بازار کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انہوں نے سڑک کے کنارے بیٹھے ریڑھی بانوں اوررکشوں کے قائم غیرقانونی اڈوں کے منشیوں کومتنبہ کیاہے کہ سڑک کنارے کاروبار سے باز آجائے وگرنہ انتظامیہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر