بنوں میں ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ

بنوں میں ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں ( بیورورپورٹ)ضلع بنوں میں فوری طور پر غیر اعلانیہ اور ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور نماز کے اوقات میں بجلی لوڈ شیڈنگ سے گریز کی جائے یہ مطالبہ مسجد حافظ جی بنوں میں نماز جمعہ کے خطبہ کے موقع پر ہزاروں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم حاجی محمد آیاز خان نے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بنوں میں ظالمانہ گیس لوڈ شیڈنگ،کم پریشر اور غیر اعلانیہ وظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ اور ناجائز بجلی جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے عوام،تاجروں،خواتین،بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامان ہے اسی طرح باجماعت نماز کے اوقات میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر پانی وبجلی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،صوبائی پیسکو چیف،کمشنر بنوں اور ڈپٹی کمشنر بنوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وکہ بنوں میں گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں اور شیڈول سے زائد اور غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کردیں،انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بعض این جی اوز ملک میں فخاشی وعریانی پھیلاتے ہیں اور ملک واسلام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں لہذا اس قسم کی این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کرکے ان پر پابندی لگائیں اور انکی کی این او سی کینسل کردیں ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او بنوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف مذید گھیرا تنگ کردیں اور نوجوانوں سمیت تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کو منشیات با الخصوص آئس نشے کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام چھوٹے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں پابند سلاسل کردیں۔