مہمند،پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

مہمند،پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

  



مہمند(نمائندہ پاکستان)ضلع مہمند۔پاک فوج کے زیر اہتمام اپر مہمند کے مختلف علاقوں میں غریب عوام کے علاج معالجے کے لئے فری میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ جاری.فری میڈیکل کیمپوں میں پاک فوج کے پیشہ ور اور ماہر ڈاکٹروں نے علاقے کے 3395 مریضوں کا معائنہ،مریضوں کو علاج اور مفت ادوایات فراہم کی. جبکہ فری میڈیکل کیمپوں کے علاوہ پسماندہ علاقے کے تعمیر و ترقی کے لئے پاک فوج کے زیر انتظام مختلف پراجیکٹس جاری.تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے 103بریگیڈ کا قومی جذبے سے سرشار جوانوں کے زیر اہتمام اپر مہمند کے مختلف علاقوں مامد گٹ، بھاؤتہ، شیخ بابا گلونو، اور سوران بھادر کلے میں رواں سال چار فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے. جہاں پر علاقے کے غریب اور نادار مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا گیا. جس میں 1011مرد، 1385 زنانہ اور اور 999 بچے شامل ہیں. اس کے ساتھ مریضوں کو مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئی. جن سے علاقے کے عوام میں خوشی کے لہر دوڑ گئے. جبکہ ساتھ علاقے کے تعمیر و ترقی کے لئے پاک فوج کے جوانوں کے زیر انتظام مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہیں. جن میں سکولز، صحت مراکز،آبنوشی سکیمز راستوں کی بحالی سمیت بیواؤں کو ماہانہ راشن کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر