ہنگو،ملاوٹ کے خاتمے کیلئے ضلعی ٹاسک فورس تشکیل

ہنگو،ملاوٹ کے خاتمے کیلئے ضلعی ٹاسک فورس تشکیل

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے ملاوٹ کے خاتمہ کیلئے ضلعی ٹاسک فورس تشکیل۔اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان اور چیف سیکٹری کے پی کے کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ہنگو طیب عبداللہ کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جسمیں اے ڈی سی عرفان اللہ محسود،ڈی پی او شاہد احمد،ڈی ایف سی صلاح الدین،DDLO لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد سہیل اے ڈی فوڈ اتھارٹی سمیت اے ڈی انڈسٹری کوہاٹ اور دیگر ذمہ اران موجود تھے۔اجلاس خطاب کرتے ہوئے ڈی سی طیب عبداللہ نے کہاکہ حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر من وعن عمل کرتے ہوئے ملاوٹ کے خاتمہ کیلئے ضلعی ٹاسک فورس تشکیل دیکر اشیاء خورنودش مشروبات اور دیگر کھانے کی اشیاء روزانہ بنیاد پر چیکنگ یقینی بنائیں اور عوام کو کوالٹی معیاری اشیاء فراہمی ہر صورت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب میں ناقص صفائی اور ملاوٹ کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مذید کہاکہ کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر