میر شکیل کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے،شمشاد خان

میر شکیل کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے،شمشاد خان

  



پشاور (سٹی رپورٹر) اے این پی ڈبگری وارڈ شاہ قبول کے صدر و سابق ناظم شمشاد علی خان نے اپنے ایک بیان میں جیو گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمن کی بلاجواز گرفتاری کو نیب اور پی ٹی آئی حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیا ہے انہوں نے ان کی گرفتاری اور پھر بلاجواز نیب ریمانڈ پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری آزادئ صحافت پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جن کی بدولت اب وہ سیاستدانوں کے بعد ملک کی بڑی ستون میڈیا کے خلاف سازشوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے پہلے ہی میڈیا پر بے جا اشتہارات کی مد میں پابندی سے صحافیوں کا قتل عام اور خودکشی کرانے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر