شیر گڑھ،سلنڈر دھماکے کا زخمی نوجوان چل بسا

شیر گڑھ،سلنڈر دھماکے کا زخمی نوجوان چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار) جلالہ میں گیس سلنڈردھماکہ کے دوزخمیوں میں پیرسدی کے 20سالہ نوجوان ابوبکر نے ہسپتال میں زخموں کی تاب دم توڑ دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ قبل جلالہ کے مقام پر گیس سلنڈر کا دھماکہ میں دوافراد افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے جو ہسپتال میں زیر علاج تھے ان دونوں مجروحین میں سے 20سالہ ابوبکر ولد مہر دل سکنہ پیرسدی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا جن کو گذشتہ روز سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا پیرسدی کی سماجی و عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے غریب محنت کش کی امداد کی اپیل ہے