پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،اسلحہ برآمد

پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،اسلحہ برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیاہے، پولیس حراست میں لئے گئے ملزمان میں تخریب کار بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے 2 عدد خودکش جیکٹ، 6عدد راکٹ شیل اور 5 عدد دستی بم برآمد کئے گئے ہیں، اسی طرح کریک ڈاون کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 126عدد کلا شنکوف،145 عدد شارٹ گن،63 عددرائفل،13 عدد کالاکوف،1463 پستول اور ایک لاکھ36 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے ہیں، اسی طرح 36 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد کر کے ناکارہ بنایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پورکی خصوصی ہدایت پر پشاور پولیس نے امن و امان کی قیام کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں، ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں جاری کریک ڈاون کے دوران پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے والے افراد سمیت تخریب کار بھی شامل ہیں، ضلع بھر میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور 126عدد کلا شنکوف،145 عدد شارٹ گن،63 عددرائفل،13 عدد کالاکوف،1463 پستول اور ایک لاکھ36 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے ہیں، اسی طرح دو عدد خودکش جیکٹ، چھ عدد راکٹ شیل اور پانچ عدد دستی بم سمیت 36 کلو گرام بارودی مواد کو بھی برآمد کر کے ناکارہ بنایا گیا ہے، اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واضح کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی خاطر سماج دشمن عناصر اور مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے تحت ہونے والی کارروائیوں میں کامیابی ملی، انہوں نے مزید کہا کہ تمام کارروائیاں انفارمیشن بیسڈ معلومات کے تحت عمل میں لائیں گئیں جن کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا

مزید : ملتان صفحہ آخر