باڑہ تحصیل کے علاقے اکاخیل خورمہ تنگ معروف خیل میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا

باڑہ تحصیل کے علاقے اکاخیل خورمہ تنگ معروف خیل میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل کے علاقے اکاخیل خورمہ تنگ معروف خیل میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا۔ بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ مقامی زمینداروں نے محکمہ زراعت کو اطلاع دی۔ محکمہ زراعت کے اکاخیل ایریا منیجر شفقت خان نے کہا کہ اس علاقے میں ہم نے دس دنوں سے اگاہی مہم شروع کی ہے۔ ان علاقوں میں ٹڈی دل کو پایا گیا ہے۔ جن میں خورمہ تنگ، زوہ معروف خیل کے علاقے شامل ہے۔ وہاں پر مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ تاکہ وہاں پر ان کی روک تھام کر سکے۔ ٹڈی دل ضلع کرم اور اورگزئی کے علاقوں سے خیبر میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت ان کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ ان علاقوں میں سپرے پمپ بھی دوسال پہلے محکمہ زراعت اور نان گورنمنٹ اداروں نے تقسیم کئے ہے بازار میں کراٹے سپرے بھی ملتی ہے تاکہ مل کر ان کی کھلا کم کر سکے۔