تعلیمی اداروں کے ری ہیبلیٹیشن کیلئے گرانٹ کی منظوری

تعلیمی اداروں کے ری ہیبلیٹیشن کیلئے گرانٹ کی منظوری

  



باجوڑ (نمائندہ پاکستان)تعلیمی اداروں کے ری ہیبلیٹیشن کیلئے چھ کروڑ اونتھر لاکھ اسی ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کوارڈینیٹر معراج الدین نے میڈیا نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فنڈ پی، ٹی، سی parents teacher council کے ذریعے سکولوں کو فراہم کیا جائے گا جس میں پہلے فرصت میں چار چیزوں پر بہت جلد کام کاآغاز ہوگا جن میں سکولوں میں پانی کی فراہمی، گروپ لیٹرین اور واش روم، روم ریپیئر اور سکولوں کیلئے باونڈری وال اور پلے ایریاز شامل ہیں۔جبکہ مذکورہ سکولوں میں کام کے معا ئنے کیلئے سکول پرنسپل اورعلاقائی کمیونٹی چیئرمین کو ہائر کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ 188 سکولوں میں گروپ لیٹرین اور واش رومز، 65 سکولوں میں پلے ایریاز، 291 کمروں کو ری ہیبیلیٹیٹ جبکہ باونڈری کے بغیر 40 سکولوں کو بھی فعال کیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر