ورکر ز ویلفئر کو صوبوں کے حوالے کرنا مزدوروں کے ساتھ نا انصافی ہوگئی: محمد اقبال

ورکر ز ویلفئر کو صوبوں کے حوالے کرنا مزدوروں کے ساتھ نا انصافی ہوگئی: محمد ...

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا آور بلوچستان کی مخالفت کے باوجود ورکرز ویلفیئر فنڈ کو صوبوں کے حوالے کرنا مزدوروں کے ساتھ ظلم ہوگا وزیراعظم عمران خان اس میں اپنا کردار ادا کرے متحدہ لیبر فیڈریشن کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان آور زولفی بخاری سے مطالبہ کیا گیا کہ مزدوروں کے فلاح و بہبود پر اربوں روپے ورکرز ویلفیئر فنڈ خرچ کر رہاہے اس کو صوبوں کے حوالہ کرنا انتہائی ظلم ہوگا خیبر پختونخوا آور بلوچستان کی بھرپور مخالفت اور دونوں اسمبلیوں سے پاس شدہ قرار دادوں کا پاس نہیں رکھا جا رہا ہے سی سی آئی اور وزیراعظم عمران خان اس ناروا اقدام کا نوٹس لیان خیالات کا ظہار انہوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی صدر محمد اقبال نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کو صوبوں کے حوالے کرنے سے متعلق خیبر پختون خوا آور بلوچستان حکومت کی تحفظات کو نظر انداز کیا جا رہاہے آور دونوں صوبوں کے لاکھوں مزدوروں کا ناقابل تلافی نقصان کیا جارہا ہے وفاق یا تو یہ ادارہ اپنے پاس رکھنے کیلئے سی سی آئی میں فیصلہ کرے یا مزدوروں کو ملنے والی مراعات و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے مزدوروں کو ملنے والے مراعات کی تحفظ کی ضمانت دئیے بغیر حکومت کے اس اقدام کے سامنے مزدور کھڑے ہونگے اور اس اقدام کی بھرپور مخالفت اور شدید مزاحمت کرینگے انہوں نیکہا کہ پنجاب بلوچستان خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومتیں ہیں وزیراعظم ان کو آسانی سے آمادہ کر سکتیہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی بربادی پر مبنی اس پالیسی پر نظرثانی کرے انہوں نے مزید کہا کہ 24 مارچ کو پشاور میں آئندہ لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے مرکزی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں پنجاب سندھ بلوچستان کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر