خیبر پختونخوا کرونا کے 24مشتبہ کیس کلیر قرار

خیبر پختونخوا کرونا کے 24مشتبہ کیس کلیر قرار

  



پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 27 مشتبہ کیسز میں سے 24 کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق اب تک پشاور سے 10، صوابی سے 4، سوات سے 3 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ایبٹ آباد 3 باجوڑ، چارسدہ، لوئردیر اور کوہاٹ سے ایک ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جس میں سے 24 کیسز کو کلئیر قرار دیا گیا ہے ان میں سے تین کیسز کی رپورٹ آنا باقی ہے۔پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جن میں سے اندرون سندھ,14 کراچی میں 15,حیدرآباد 01،گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں بھی ایک کیس سامنے آیا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر