کرونا وباء عمرہ سیزن 3ماہ پہلے ہی ختم حج 2020سے متعلق بھی خدشات جنم لینے لگے
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)کرونا وائرس عمرہ کاروبار کھا گیا۔عمرہ سیزن 3ماہ تک محدود رہ گیا، رمضان کیلئے بڑی خطرے کی گھنٹی۔عمرہ سیزن ختم، حج 2020ء کے حوالے سے بھی خدشات جنم لینے لگے، عمرہ آپریشن معطل ہونے سے عمر ہ ایجنٹو ں کا دیوالیہ نکل گیا،عمرہ ویزہ لگا کر جو سعودیہ جاچکے وہ وہاں پریشان ہیں جو عمرہ ویزہ کے بعد روانہ نہیں ہوسکے وہ رقوم کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔عمرہ سیزن میں رمضان عمرہ ایجنٹو ں کیلئے کمائی کا مہینہ ہوتا ہے کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے رمضان عمرہ پر بھی گہرے سائے مسلط ہورہے ہیں۔عمرہ ٹریڈ کیساتھ ائیر لائز، ہوٹلز،ٹرانسپورٹ انڈسٹریزمیں لاکھو ں ریال ڈوب گئے ہیں۔نئے عمرہ سیزن کے جلد شروع ہونے سے خوش ہونیوالے عمرہ ایجنٹ بھی سر پکڑے بیٹھے ہیں،رہی سہی کسر سعودیہ میں موجود عمرہ زائرین کو فوری نکل جانے کا احکامات نے پوری کردی۔واقعان حال کاکہنا ہے عمرہ سیزن 3ماہ پہلے ہی ختم ہوگیا اب تو حج کی خیر منائیں کیونکہ یورپ، امریکہ،ایران، عراق، اور دیگر ممالک نے رمضان کیلئے ہوٹل ایگر یمنٹ کینسل کر دیئے ہیں اور حج کیلئے بھی ایڈوانس جمع کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
عمرہ سیزن