کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فنڈ فراہم کرنے پر غور شروع کردیا،حماد اظہر

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فنڈ فراہم کرنے پر غور شروع کردیا،حماد اظہر

  



اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فنڈ فراہم کرنے پر غور شروع کردیا،غیر استعمال شدہ فنڈ کورونا وائرس کے لئے مختص کیاجائے گا،فارن فنڈنگ پروجیکٹس کی رقم کورونا وائرس کے لئے استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی ڈونرز سے بھی فنڈ حاصل کیے جا رہیے ہیں،فنڈز اگلے ہفتے دستیاب ہونگے،وزارت خزانہ اور وزارت صحت مل کر فنڈزکا بندوبست کر رہے ہیں ۔جمعہ کو وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فنڈ فراہم کرنے پر غور شروع کردیا،غیر استعمال شدہ فنڈ کورونا وائرس کے لئے مختص کیاجائے گا،فارن فنڈنگ پروجیکٹس کی رقم کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ڈونرز سے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فنڈ حاصل کیے جا رہیے ہیں، کورونا وائرس کے لئے فنڈز اگلے ہفتے دستیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ اور وزارت صحت مل کر فنڈزکا بندوبست کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومتیں متعلقہ وزارت صحت سے رابطہ رکھیں۔

حماد اظہر

مزید : صفحہ آخر /رائے