اٹلی سے فیصل آباد پہنچنے والے 4پاکستانیوں میں کرونا وائرس کا شبہ الائیڈ ہسپتال منتقل

اٹلی سے فیصل آباد پہنچنے والے 4پاکستانیوں میں کرونا وائرس کا شبہ الائیڈ ...

  



 فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد ایئرپورٹ پر 4مسافروں کو کرونا وائرس کے مشتبہ مریض ہونے کے خدشہ کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فیصل آباد کے رہائشی شکیل‘احسن‘ سرگودھا کا رہائشی ماجد عرفان اور منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی افتخار‘اٹلی سے دبئی کے راستے نجی ایئرلائنز کمپنی کے ذریعے فیصل آباد ایئرپورٹ پہنچے تو محکمہ صحت کے عملہ نے شبہ ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا،الائیڈ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خرم الطاف نے کرونا وائرس کے مریضوں کے پیش نظر ہسپتال میں 6کمروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کرتے ہوئے ہر کمرہ میں انٹر کالم‘ اسٹیتھ کی سہولت سمیت عملہ کو تمام حفاظتی سامان فراہم کرتے ہوئے کروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کرنے کیلئے سپیشل راستہ بھی مختص کر دیا جبکہ فیصل آباد ضلعی انتظامیہ نے کروناوائرس کے پیش نظر تمام گراؤنڈز میں کھلاڑیوں کے علاوہ عام پبلک کی انٹری بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام گراؤنڈز کے انچارج کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

الائیڈ ہسپتال منتقل

مزید : صفحہ آخر /رائے