چینی بحران ایف بی آ ر نے شوگر ملز کا تمام کچاچٹا ایف ائی اے کو دیدیا

چینی بحران ایف بی آ ر نے شوگر ملز کا تمام کچاچٹا ایف ائی اے کو دیدیا

  



لاہور(آئی این پی) چینی بحران کی تحقیقات میں اہم پیشررفت کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیونے 24شوگر ملز کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور نے 22، جبکہ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے 2شوگرملز کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے۔ایف آئی اے نے ایف بی آر سے شوگر ملز کا گزشتہ 5سال کا ریکارڈ مانگا تھا جس پر ایف بی آر نے شوگر ملز کے پانچ سال کے منافع اور خسارہ کی تفصیلات اور شوگر ملز کی مانیٹرنگ کے نتائج کی رپورٹ اور گزشتہ 5سالوں کے دوران کی گئی کارروائیوں، شوگر ملز کی انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات بھی ایف آئی اے کے حوالے کردی ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے شوگرملوں کی طرف سے بیچی گئی ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ شوگر ملوں نے1 لاکھ 53ہزارمیٹرک ٹن اضافی چینی کس کو فروخت کی؟ کس نے خریدی؟ ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اکبری منڈی سمیت دیگر بڑے شہروں کے ڈیلرز کو بلا لیا اور ڈیلرز سے چینی کی خریداری اور فروخت کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

چینی بحران

مزید : صفحہ آخر /رائے