مخالفین الیکشن میں آئیں لگ پتہ جائے گا،چوہدری عتیق الرحمن جوئیہ

  مخالفین الیکشن میں آئیں لگ پتہ جائے گا،چوہدری عتیق الرحمن جوئیہ

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن پاکستان کے صدراورماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے فاونڈرچیئرمین چوہدری عتیق الرحمن جوئیہ نے کہاہے ا گر آپ پاپولر ہیں،تو الیکشن میں آئیں لگ پتہ جائے گا۔100 سال 35 ڈیلر زکی یونین نہیں بن سکی۔الحمداللہ میں نے اور فاونڈر گروپ دن رات کی جہدوجہد سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ آپ یونین کے ناقدین میں تھے۔ بہت سے مسائل اور منافقت کی وجہ سے میں نے چیئرمین شپ سے استفعا دیا۔میرے استعفیٰ کے صرف 3 ماہ بعد صدر جنرل سیکرٹری سمیت 5 اہم عہدے داروں نے منافقت اور مسائل کی وجہ ایک ساتھ استعفیٰ دیدیا۔اب الیکشن کا وقت آیا تو آپ خود ساختہ دادا پوتا ڈیلر ایسوسی ایشن بنا رہے ہو جو ہر گز سلیکشن منظور نہیں، ہمارا مطالبہ الیکشن الیکشن اور صرف الیکشن ہی ہے۔

عتیق جوئیہ

مزید : صفحہ آخر /رائے