حکومت احتساب کے ادراوں کو انتقام کیلئے استعمال کر رہی ہے، جاوید لطیف

حکومت احتساب کے ادراوں کو انتقام کیلئے استعمال کر رہی ہے، جاوید لطیف

  



لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حکومت کو نواز شریف کی صحت کی فکر ہے مگر کرونا سے نمٹنے کے عوام کی کوئی فکر نہیں،نواز شریف اپنی قوم سے کسی طرح الگ تھلگ نہیں ہیں،ملک میں فوری مڈ ٹرم انتخابات کرائے،نواز شریف آئندہ بھی وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت احتساب کے ادراوں کو انتقام کے لیے استعمال کر رہی ہے،جس کی وجہ سے عوام کا ان پر اعتماد ختم ہوتا جارہاہے۔میرے سے آج جو سوالات پوچھے جارہے ہیں،2003 میں ان کے نیب کو جوابات دے چکا ہوں،میرے اثاثوں کے متعلق اینٹی کرپشن پہلے کلین چٹ دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کی باتیں گزشتہ تین دہائیوں سے سن رہے ہیں،اختلاف رائے کو تقسیم نہیں کہا جا سکتا،مریم کا جواب سب نے سن لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت،مریم نواز عوام کی آواز پر باہر نکلیں گی۔

میاں جاوید لطیف

مزید : صفحہ آخر /رائے