ساہیوال،کرونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل

ساہیوال،کرونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل

  



ساہیوال(بیورو رپورٹ) کرونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل،ضروری ٹیسٹ اسلام آباد لیبارٹری بجھوا دیئے گئے ہیں،ترجمان ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرخ شہزادکے مطابق ایک ہفتہ قبل اٹلی سے پاکستان آنے والے خرم شہزاد نامی ایک شخص کو کرونا وائرس کی معمولی علامات پر وارڈ میں داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا،مریض ساہیوال کے پاک ایونیو سوسائٹی کا رہائشی ہے،ڈاکٹروں نے مریض کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاہم ان میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔

مشتبہ مریض

مزید : صفحہ آخر /رائے