ایران سے آنے والے 1900 زائرین تفتان سے کوئٹہ منتقل

ایران سے آنے والے 1900 زائرین تفتان سے کوئٹہ منتقل

  



تفتان(آئی این پی) بلوچستان میں ایران سے آنے والے 1900پاکستانی زائرین کو قرنطینہ کی 14روز کی مدت پوری ہونے پر تفتان سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ پاکستان ہاوس میں مقیم1900سے زائد زائرین کو لیویز اور ایف سی کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ان زائرین نے اپنے قرنطینہ کی 14روزہ مدت پوری کرلی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 227زائرین تفتان پہنچ گئے ہیں۔ اب تک ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 6ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ادھر چمن میں زیرو پوائنٹ پر پاک افغان باب دوستی بارویں روز بھی بند ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث نہ صرف نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیدل آمدورفت اور ایف آئی اے امیگریشن بھی بند ہے۔

زائرین

مزید : صفحہ آخر /رائے