حکمران کرونا وائرس کی صورتحال سے بے خبر،پرویز رشید

حکمران کرونا وائرس کی صورتحال سے بے خبر،پرویز رشید

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ابھی تک سوئی ہوئی ہے، کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ملک میں آرہے ہیں اور حکومت کو معلوم ہی نہیں ہوتا، کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہسپتال پہنچتے ہیں تو ان کو پتہ چلتا ہے،گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وفاقی ہیلتھ سیکرٹری کی ایک دن کیلئے تقرری کی گئی اور پھر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا، جو حکومت 24گھنٹوں میں سیکرٹری بدلتی ہے اس کی سنجیدگی کیا ہو گی ان میں فیصلہ سازی کی کمی ہے۔

پرویز رشید

مزید : صفحہ آخر /رائے