حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں مخلص نہیں،یوسف رضا گیلانی

  حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں مخلص نہیں،یوسف رضا گیلانی

  



چیچہ وطنی(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں مخلص نظر نہیں آتے،ہم جنوبی پنجاب کو محض انتظامی صوبہ بنانے کی مخالفت کرینگے،ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کو ایک مکمل،بااختیار صوبہ بنایا جائے،وہ گزشتہ روزنجی سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت رہے تھے، سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے جن بارہ ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی وہ مسلم لیگ(ن) کا اندرونی معاملہ ہے جس پرتبصرہ مناسب نہیں،ہمارے جس واحد ایم پی اے نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی وہ جلد واپس آجائیگا۔

یوسف رضا

مزید : صفحہ آخر /رائے