پنجاب کلچرڈے پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا پیغام

پنجاب کلچرڈے پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا پیغام

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محبت، امن، بھائی چارے، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی پنجاب کی ثقافت کو منفرد مقام حاصل ہے۔ پنجاب کلچر ڈے کا مقصد پنجاب کی ثقافت کے خوبصورت رنگوں کو مزید بکھیرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔ پنجاب کی مٹی سے پیار، محبت، مہمان نوازی اور اخلاق کی خوشبو آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرسال14مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائے گا۔

پیغام

مزید : صفحہ آخر /رائے