قانون گوئی اراضی ریکارڈ سنٹرز کے آغاز کیلئے 217افسرو اہلکار تبدیل
لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے 13مارچ 2020سے قانون گوئی اراضی ریکارڈ سنٹرز سے خدمات کی فراہمی کے آغاز کے لئے افسروں اور سٹاف کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔تعینات ہونے والے افسران میں 21 سروس سنٹر انچارجز 19 لینڈ ریکارڈ آفیسرز 11 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز 6 اسسٹنٹ سروس سنٹر انچارجز شامل۔105 سروس سنٹر آفیشلز اور 23 چوکیدارشامل ہیں۔قانون گوئی اراضی ریکارڈ سنٹرز میں سے 32 اراضی ریکارڈ سنٹرز مکمل ہو چکے ہیں،مکمل ہونے والے اراضی ریکارڈ سنٹرز سے جلد خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا جائے گا۔
قانون گوئی