چیئرمین پبلک سروس کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

چیئرمین پبلک سروس کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی، گزشتہ روز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کردیاگیاہے،درخواست گزارنازیہ ظہور سمیت چار امیدواروں کو محکمہ ایکسائز میں بھرتی کرلیا گیا، چار سیٹیں خالی ہوگئی تھیں جن پران امیدواروں کو بھرتی کیا گیا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود اسے بھرتی نہیں کیاگیا،اس بابت عدالت نے بھی حکم جاری کیاتھا جس پر عمل نہیں کیا گیاجو توہین عدالت ہے، فاضل جج نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے جواب کے بعد درخواست ثمر آور قراردے کر نمٹا دی۔

درخواست نمٹادی

مزید : صفحہ آخر /رائے