ڈپٹی جنرل منیجرپی آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت24مارچ تک ملتوی

ڈپٹی جنرل منیجرپی آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت24مارچ تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی جنرل مینجر پی آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرمدعاعلیہان کو عدالتی حکم پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت24مارچ تک ملتوی کردی،مسٹر جسٹس رسال حسن سید نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیاکہ عدالتی حکم پر عمل نہ کیا گیا تو ڈپٹی جنرل مینجر ذاتی حیثیت میں آئندہ تاریخ سماعت پرپیش ہوں، عمل درآمد نہ ہونے پر ڈپٹی جنرل مجتبیٰ ایچ نقوی کی تنخواہ روکنے کا حکم بھی دے سکتے ہیں، پیسنجر سروسز آفیسر روبینہ حمید نے درخواست دائر کررکھی ہے کہ پی آئی اے نے اس کی گریڈ پانچ سے گریڈ چھ میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے واپس لے لیا، عدالت نے درخواست پر ڈپٹی جنرل مینجر ایچ آر کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا، جس پر عمل نہیں کیا گیا،توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر /رائے