ایم ٹی آئی ایکٹ،جواب داخل کرانے کی استدعا منظور

ایم ٹی آئی ایکٹ،جواب داخل کرانے کی استدعا منظور

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز کی ہڑتال اورایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف کیس میں سیکرٹری صحت اوردیگر فریقین کی جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔جسٹس جواد احسن نے کیس کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ قانون کے مطابق اسمبلی سے پاس کرایا، عدالت نے سیکرٹری صحت اوردیگر فریقین کی جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کر تے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی،عدالت نے بل کامسودہ،اجلاسوں کی کاروائی طلب کررکھی ہے،ڈاکٹروں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالت نے قانون پاس کرنے سے قبل تمام فریقین کو اعتماد میں لینے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم نظر انداز کرتے ہوئے حکومت نے اسمبلی سے قانون منظورکرالیا،رولز آف بزنس کے تحت قانون بنانا اسمبلی کا اختیارہے،محکمہ صحت کو قانون سازی کا کوئی اختیار نہیں، محکمے صرف پالیسی بنانے اور انتظامی معاملات دیکھنے کا اختیار رکھتے ہیں،عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پرذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

استدعا منظور

مزید : صفحہ آخر /رائے