چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی، وفاقی حکومت سے جواب طلب

چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی، وفاقی حکومت سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری سے جواب طلب کرلیا،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نذر حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکا موقف ہے کہ کسی بھی ادارے یا کارپوریشن کے سربراہ کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر 65 سال ہے، طارق بنوری کو چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر 69 سال کی عمر میں تعینات کیا گیا، عدالت عظمٰی کے فیصلوں کی روشنی میں 65 سال سے زائد عمر کے شخص ادارے کا سربراہ تعینات نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر /رائے