ری ایڈمیشن پالیسی کیس،یو ایچ ایس کو حتمی میرٹ لسٹ پیش کرنے کی مہلت

ری ایڈمیشن پالیسی کیس،یو ایچ ایس کو حتمی میرٹ لسٹ پیش کرنے کی مہلت

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجوں میں ری ایڈمیشن پالیسی کے خلاف کیس میں یو ایچ ایس کوحتمی میرٹ لسٹ عدالت میں پیش کرنے کے لئے مہلت دے دی،دوران سماعت جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیئے کہ یہ بچوں کی حق تلفی کا معاملہ ہے،طالب علموں کا مستقبل ضائع نہیں ہونے دیں گے،پی ایم ڈی سی اور یو ایچ ایس کے وکلاء نے میرٹ لسٹ اور طالب علموں کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت طلب کی، عدالت نے کہا کہ یہ بچوں کی حق تلفی کا معاملہ ہے، طالب علموں کا مستقبل ضائع نہیں ہونے دیں گے،جو طالب علم عدالت سے رجوع کرے گا اسے سماعت کا موقع دیا جائے گا،عدالت نے اس معاملے کا قانون کے مطابق حل نکالنا ہے،عدالت نے حتمی میرٹ لسٹ اور ریکارڈ پیش کرنے کے لئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاورپی ایم ڈی سی کو 17 مارچ مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،درخواست گزارطالب علموں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ میرٹ پرپورا اترنے کے باوجود یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ری ایڈمیشن پالیسی نافذ کردی،ری ایڈمیشن پالیسی سے زیرتعلیم میڈیکل کے طالب علموں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ری ایڈمیشن پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ری ایڈمیشن پالیسی

مزید : صفحہ آخر /رائے