پرویز مشرف غداری کیس،لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج

پرویز مشرف غداری کیس،لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے سابق جج حافظ عبدالرحمن انصاری نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ ختم کرنے سے متعلق لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے،اس سلسلے میں ان کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ لاہورہائی کورٹ کو سنگین غداری کیس کے خلاف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں تھا،یہ مقدمہ خصوصی عدالت سے متعلقہ ہے جو ہائی کورٹس کے تین ججوں پر مشتمل تھی،لاہورہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے غیر قانونی طور پر جنرل (ر) پرویز مشرف کیس کی سماعت کرنے والی عدالت اور سنگین غداری کیس کو کالعدم کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر آئینی قراردے کر کالعدم کیا جائے۔

پرویز مشرف کیس

مزید : صفحہ آخر /رائے