”پنجاب کلچر ڈے“،مرکزی تقریب آج الحمراء آرٹس میں ہوگی

”پنجاب کلچر ڈے“،مرکزی تقریب آج الحمراء آرٹس میں ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر)تاریخ میں پہلی بار حکومت پنجاب نے ”پنجاب کلچر ڈے“منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مرکزی تقریب کا انعقادآج الحمراء آرٹس کونسل میں ہوگا۔پنجاب کلچر ڈے کے موقع پرزندہ دلانِ لاہور کیلئے بھنگڑا،گدا،ڈھول پرفارمنس،ہیرگائیکی،شاعری،فلم فیسٹیول،کلچرل پرفارمنس کامظاہرہ کیا جائے گا۔لوک فنکار روایتی گیت پیش کریں گے،کھانوں اور روایتی ملبوسات کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔اس دن کو منانے کا مقصد اپنی عظیم روایات کو عالمی سطح پر نمایاں کرنا، سیاحت کا فروغ اور نئی نسل کو اپنی خوبصورت روایات سے روشناس کروانا ہے۔محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر انتظام ”پنجاب کلچر ڈے“ میں صوبہ بھر کی ثقافت کے رنگ پیش کئے جائیں گے جو پیارومحبت کے جذبات کو تقویت بخشیں گے۔تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں یہ دن منایا جارہا ہے،جس کااعزاز موجودہ حکومت کو جاتاہے۔ پنجاب کلچر ڈے میں سونی دھرتی کی خوشبو،اس میں بسنے والوں کی عظیم روایات کو اجاگر کیا جائے گا،اس موقع پر فنون لطیفہ میں اعلی ٰ خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرکے فن اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔واضح رہے صوبہ پنجاب اپنی روایات،تاریخ تمدن اور ادبی ورثے میں دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے۔

، جن کے فروغ میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے خدمات قابل ستائش ہیں، حکومت پنجاب لوگ ادب اور لوک موسیقی کی ترویج وترقی میں سرگرم عمل ہے۔

مزید : کلچر