پی ایس ایل،سندھ حکومت کا فیصلہ دانشمندانہ ہے،فنکار

پی ایس ایل،سندھ حکومت کا فیصلہ دانشمندانہ ہے،فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ سب لوگ سندھ حکومت کے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سندھ حکومت نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کرانے کا اعلان کیا ہے۔فنکاروں کی جانب سے حکومت سندھ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہاہے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسینمہوش حیات و دیگر نے فیصلہ کو سراہا ہے۔
لکھا حکام کے اس دانشمندانہ اقدام کو دیکھ کرخوشی ہوئی۔میں کبھی نہیں چاہتی تھی پی ایس ایل کے میچزمنسوخ ہوں جیسا کہ کچھ لوگ مطالبہ کررہے تھے۔
ان مشکل اوقات میں خطرے کو کم کرنے کے لیے صرف مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئیں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گھر میں کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔نجی ٹی وسی کے اینکر اقرار الحسن نے سندھ حکومت کے فیصلے کو ٹوئٹر پر لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جس پر فہد مصطفیٰ نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا اچھا فیصلہ قرار دیا اور لکھا اللہ سب کی حفاظت کرے آمین۔میزبان فخر عالم نے بھی بغیر شائقین میچز کروانے اور سکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا اب اس کے بعد ہمیں ایئرپورٹس اور دیگر داخلی راستوں پر سخت نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -