عائزہ خان اور دانش تیمور کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔مظہر معین کی ہدایت کاری میں بننے والے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں دانش تیمور(شاہ جہان) چھت پر پتنگ بازی کر رہے ہوتے ہیں تو اسی وقت عائزہ خان(مہرو) اپنی چھت پر آتی ہیں اور انہیں دیکھتے ہی دانش (شاہ جہاں) ان کی محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں، ڈرامے کی کہانی مہرو اور شاہ جہان کی محبت پر مبنی ہے۔ ڈرامے کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا جبکہ اداکار دانش تیمور کا کہنا ہے کہ اس میں میرا کردار بہت اچھا ہے اور یقین ہے کہ شائقین کو بہت پسند آئے گا۔