پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،میگھا

پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،میگھا
 پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،میگھا

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے کہاکہ اس وقت تمام پاکستانی کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ پوری دنیا اب بھارت کے اس مکروہ عمل کو ملامت کررہی ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی اور سکھ کا سانس لیں گے۔انہوں نے مذید کہاکہ میری آواز بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہم بھارتی مظالم کی مذمت کرتے رہیں گے جلد ان کا حق انہیں مل کررہے گا۔ میگھانے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ایک عرصہ سے کشمیریوں کے حقوق سلب کئے ہوئے ہے پاکستان کہتا کشمیر ہمارا ہے بھارت کہتا ہے کشمیر ہمارا ہے حالانکہ اصل میں کشمیر کشمیریوں کاہے اور انہیں ہی وہاں آزادی سے رہنے کا حق ملنا چاہیے۔

کیونکہ وہ اپنی جنت اپنے کشمیر میں آزادی سے رہنے کے لئے اپنی جانوں کی صورت میں اس کی قیمت اداکررہے ہیں۔

مزید : کلچر