سکندر خان اور کائنات خان کا ”انڈرورلڈ“ بنانے کا اعلان

  سکندر خان اور کائنات خان کا ”انڈرورلڈ“ بنانے کا اعلان
   سکندر خان اور کائنات خان کا ”انڈرورلڈ“ بنانے کا اعلان

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی سکندرخان اور کائنات خان نے نئی فلم”انڈرورلڈ“ بنانے کا اعلان کردیا۔دونوں نے بتایاکہ ان کی اردو فلم’زخم“ مکمل ہو چکی ہے جسے عیدالفطر پر ملک بھرکے سینماگھروں میں ریلیز کیا جارہاہے اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی پنجابی ثقافت پر مبنی پنجابی فلم”لکھی“ بھی شروع کی ہوئی تھی جس کے آجکل سیٹ لگائے جارہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے نئی اردو فلم”انڈر ورلڈ“ بنانے کا فیصلہ بھی کیاہے۔فلمسٹار سکندرخان نے بتایاکہ ”انڈرورلڈ“ کی کہانی اور گانے کائنات خان کے لکھے ہوئے ہیں جبکہ اس فلم میں وہ میرے ساتھ مرکزی کردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم کی ڈائریکشن میں خود دے رہاہوں۔

س فلم کے فلمسازوں میں راشد جٹ بھی شامل ہیں۔سکندر خان نے بتایاکہ اس فلم کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا جائیگا ان دنوں اس فلم کی باقی کاسٹ مکمل کی جارہی ہے جن میں معروف اداکاروں سمیت نئے چہروں کو بھی متعارف کروایاجائیگا۔سکندرخان نے مذید بتایاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کو سنبھالا دینے کے لیئے نئی فلموں کو بنانا بہت ضروری ہے ہم دونوں اپنا کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کو بھی وقت دے رہے ہیں تاکہ نئی فلمیں بنا کر انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار اداکرسکیں ”انڈرورلڈ“ کا میوزک بھی اسی ماہ شروع کردیا جائے گا۔

مزید : کلچر