عینی طاہرہ چار ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ عینی طاہر ہ نے لاہور میں 4ڈراموں کی ریکارڈ نگز میں حصہ لینا شروع کردیا۔یہ چاروں ڈرامے جلد نشر کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وہ آج کل پی ٹی وی اور پرائیوٹ سیکٹر کے چار مختلف ڈراموں کی ریکارڈنگز میں حصہ لے رہی ہیں عینی طاہرہ نے بتایا کہ میرے پاس مزید ڈراموں میں کام کر نے کی بھی پیشکش ہے جن کی ریکارڈنگزلاہوراو ر آزادکشمیرسمیت دیگر علاقوں میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں کام کر کے مجھے جو مزید آتا ہے وہ شاید کسی فلم یا شومیں شرکت سے نہیں آتا ہے۔
اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ آج بھی پاکستانی ڈراموں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ یاد رہے کہ عینی طاہرہ کا پی ٹی وی لاہور مرکز سے پیش کئے جانے والا مزاحیہ ڈرامہ ”منجی کتھے ڈھاواں“بہت پسند کیا گیا ہے۔