بچپن سے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،رمشا

      بچپن سے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،رمشا
       بچپن سے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،رمشا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل رمشا خان ڈائریکٹر شاہد کے نئے ڈرامے ”سیف الدین کی سیلفی“میں اہم کردار میں کاسٹ ہو گئیں۔رمشا خان نے بتایا کہ اس مزاحیہ پراجیکٹ میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں متعددپراجیکٹس میں مصروف ہوں،جن پرکام تیزی سے جاری ہے۔رمشا خان نے کہا ہے کہ بچپن سے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری ان کا شوق ہے اور ہرکوئی کسی نہ کسی سے امپریس ہوکر ہی کسی کر یز میں مبتلا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ ہمارے ہاں نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید پالش کرکے بہتر بنایاجاسکتاہے۔میں ماڈلنگ،ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -