اداکارہ تابندہ علی ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

اداکارہ تابندہ علی ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں
 اداکارہ تابندہ علی ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

  



لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پرفارمر تابندہ علی ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں،گاڑی کو نقصان،تفصیلات کے مطابق تابندہ علی گذشتہ رات اپنے ڈرامے میں شرکت کے لیئے لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھیں جب وہ چن دا قلعہ پہنچیں تو بارش او رطوفان کی وجہ سے ایک تیز رفتار رکشہ سامنے سے ان کی گاڑی سے آٹکرایا جس سے گاڑی کا فرنٹ تباہ ہو گیا۔ تابندہ علی نے بتایاکہ وہ اس حادثے سے اتنا ڈر گئی تھیں کہ کتنی دیر تک وہ گاڑی سے باہر ہی نہیں نکلیں مگر جب انہیں احساس ہوا کہ گاڑی کا نقصان ہوا ہے اور وہ بچ گئی ہیں تو پھر انہوں نے نکل کرگاڑی کا جائزہ لیا۔تابندہ علی نے بتایاکہ رکشہ ڈرائیور منت سماجت پر اتر آیا تھا جس پر میں نے اسے معاف کردیا کیونکہ میں بھی اس حادثے میں بال بال بچ گئی تھی۔تابندہ علی نے مذید بتایاکہ یہ حادثۃ بارش اور تیز آندھی کی وجہ سے آیا کیونکہ سامنے نظر کچھ نہیں آرہا تھا اور موسم خراب ہونے کی وجہ سے گاڑی بھی آہستہ چل رہی تھی زندگی بچ گئی اللہ کی شکرگزار ہوں جبکہ ساتھی اداکاروں نے ایکسیڈنٹ کا سن کر تابندہ علی کی خیریت دریافت کی۔

مزید : کلچر