تحفظ ناموس رسالتؐ بنیادی ذمہ داری ہے،مجاہد عبدالرسول

تحفظ ناموس رسالتؐ بنیادی ذمہ داری ہے،مجاہد عبدالرسول

  



لاہور(پ ر) صدر سنی تحریک پنجا ب علامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہا ہے کہ ناموس مصطفی پر جان فدا کرنیوالے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، تحفظ ناموسِ رسالت پاکستان جیسی اسلامی ریاست کی ذمہ داریوں میں سے بنیادی ذمہ داری ہے،ناموس مصطفی ﷺکی پاسبانی نے غازی ممتاز حسین قادری کو حیات جاودانی سے نوازدیا۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے جامع مسجد عر فان الا سلام میں نماز جمعہ کے اجتما ع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ قانون ناموس رسالتﷺ295c کے خلاف پیرس میں میڈیا کے سامنے آسیہ ملعونہ کی ہرزہ سرائی حکومت پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہو ں نے کہاکہ ممتاز حسین قادری کی نماز جنازہ میں 60لاکھ افراد کی حاضری ان کے جذبہ عشقِ رسولﷺ کو تاریخی سلیوٹ تھا۔خونی رشتے کے بغیر ایک کانسٹیبل کے لئے اتنی زبردست محبت امت کے دلوں میں ایک تحفہ خداوندی ہے۔ ممتاز حسین قادری کے عشقِ رسول ﷺنے نوجوانوں کو مادہ پرستی سے نکال کر شاہراہِ مدینہ منورہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کی سلامتی ناموس رسالت کے تحفظ سے وابستہ ہے، توہین رسالت کے مرتکب افراد کے خلاف ابھی تک ریاست کیوں خاموش ہے؟۔

مزید : میٹروپولیٹن 4