اردوسائنس بورڈ کے ڈی جی کی سیٹ پر جونیئر افسر کی تعیناتی

اردوسائنس بورڈ کے ڈی جی کی سیٹ پر جونیئر افسر کی تعیناتی

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)قومی و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارے اردو سائنس بورڈ میں ڈائریکٹر جنرل کی گریڈ 21کی پوسٹ پر گریڈ 17کے جونیئر افسر کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق سابقہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نئیر کی بیس دسمبر 2019ء سے سبکدوشی کے بعد وزارت کی جانب سے اکاؤنٹس افسر اشفاق خان گریڈ 17کو ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔جس کے باعث علمی اور ادبی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اس ادارے میں نامی گرامی شخصیات کرنل مجید ملک،اے ڈی اظہر،حنیف رامے،اشفاق احمدخان،کشور ناہید،امجد اسلام امجد اور خالد اقبال یاسر جیسی ممتاز،ادبی شخصیات سربراہی کا فریضہ سر انجام دے چکی ہیں۔ ادبی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس ادارے کا سربراہ ایک انتہائی جونئیر افسر کو لگانا میرٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس سلسلہ میں اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اشفاق خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے یہ چارج عارضی طور پر دیا گیا ہے تا کہ دفتری امور میں کوئی خلل پیدا نا ہو سکے جب ادراہ ضم ہونے کا معاملہ اسمبلی سے پاس ہو گا یہ عہدہ خودہی ختم ہو جائے گا ۔ہمارے محکمے کے کچھ لوگ اس طرح کی خبریں پھیلا رہے ہیں جن کا مقصد محکمے کے سرکاری امور میں افراء تفری پیدا کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4