اساتذہ اور طلبہ کے ایوان قائد اعظم و کارکنان کے دورے

اساتذہ اور طلبہ کے ایوان قائد اعظم و کارکنان کے دورے

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)عامر پبلک سکول‘ مغلپورہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور علم و ہنر فاؤنڈیشن سکول‘پنڈی سٹاپ‘ٹاؤن شپ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔

اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے یونیک ہائی سکول‘ لٹن روڈ کیمپس‘لاہور‘اقراء سکول‘ لال پل مغلپورہ‘لاہور اوراقراء روضۃ اطفال اسلامک ہائی سکول‘ لاجپت روڈ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد636تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4