معیشت کی مضبوطی کیلئے کاروبار دوست پالیسیاں بنائی جائیں

  معیشت کی مضبوطی کیلئے کاروبار دوست پالیسیاں بنائی جائیں

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور خوشحالی کیلئے کاروباری طبقے کیلئے سہولیات اورآسانیا ں پید اکرنے کے ساتھ پالیسیوں پر نظر ثا نی کرتے ہوئے سسٹم کو سہل اور تاجر دوست بنایا جائے۔ چائنہ کی مضبوط معاشی طاقت ہونے کے پیچھے تاجروں کو دی جانے والی سہولیات اور خصوصی سبسڈیز ہیں جن سے چائنہ آگے بڑھا دنیا کے نقشے پر اپنا لوہا منوایا اور ترقی وکامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط اقتصادی اور معاشی قوت بننے کیلئے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار اداکرنے والے تاجر کمیونٹی اور بزنس کرنے والے طبقے جو کہ ایک بڑا زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت میں ڈالتے ہیں ان کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کرنا ہوں گے جس سے ملک آگے بڑھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4